وزیراعظم کی کم لاگت بجلی منصوبے مکمل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے کم لاگت والے بجلی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے

1866291
وزیراعظم کی کم لاگت بجلی منصوبے مکمل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے کم لاگت والے بجلی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روزاسلام آباد میں ملک بھر میں شمسی اقدامات کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ چار سال کے دوران توانائی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر وصول کی جانے والی رقم کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کا متبادل شمسی نظام فراہم کرنے کے لئے بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جائے۔

شہباز شریف نے افسوس ظاہر کیاکہ دو سال پہلے2020 میں دی گئی متبادل توانائی پالیسی ناکام ہوئی اورا س کے بعد اس شعبے میں کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔اجلاس کو مہنگے درآمدی ایندھن کے متبادل کم لاگت والے شمسی توانائی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چودہ ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبوں کاآغاز آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا جن میں سے نو ہزار میگاواٹ کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔ان منصوبوں کے تحت شمسی نظام رعایتی قیمتوں پر دیئے جائیں گے اور ان منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں