وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں نوح بٹ اور ارشد ندیم نے طلائی، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی اور شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے جس سے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

1865265
وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں نوح بٹ اور ارشد ندیم نے طلائی، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی اور شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے جس سے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں جنہوں نے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کھلاڑیوں سے اُن کی وطن واپسی پر ملاقات کریں گے اور اُن کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بھی تعریف کے مستحق ہیں جو انتھک محنت اور دلجمعی کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہار جیت کھیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ہمت ہارنے کی بجائے اسی جذبے سے محنت کرتے رہیں۔



متعللقہ خبریں