پاکستان: اسمبلی ممبر پر مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے اسمبلی ممبر ملک لیاقت علی خان پر مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک، لیاقت علی خان شدید زخمی

1864641
پاکستان: اسمبلی ممبر پر مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک

پاکستان ، صوبہ خیبر پختونخوا کے اسمبلی ممبر ملک لیاقت علی خان پر مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت 'پاکستان تحریک انصاف پارٹی' کے خیبر پختونخوا اسمبلی ممبر ملک لیاقت علی خان پر ، افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے، لوئر دیر  میں مسلح حملہ کیا گیا۔

حملے میں اسمبلی ممبر لیاقت علی خان کا بھائی، بھتیجا ، ایک پولیس اہلکار اور ایک جینڈر میری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیاقت علی خان کو بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں