الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا  اور آج یہ فیصلہ سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ بھی جاری کردی

1862248
الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا  اور آج یہ فیصلہ سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014ء میں الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا کیس دائر کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 8 سالہ طویل سماعت کے دوران 30 مرتبہ التوا مانگا اور 6 مرتبہ کیس کے ناقابل سماعت ہونے یا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔

دو روز قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ فارن اور ممنوعہ فنڈنگ ایک ہی چیز ہے ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، فیصلہ خلاف آنے  کی صورت میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہوجائے گی ،  سیکشن 215 کے تحت پارٹی کا نشان بھی واپس لیا جاسکتا ہے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ انہوں نے بطور چیئرمین لکھ کر الیکشن کمیشن کو دیا ہے کہ ان کی پارٹی میں کوئی ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہے، اگر فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو عمران خان کے خلاف غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کارروائی  ہوسکتی ہے۔

درایں اثنا پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا تھا کہ تینوں جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے اکٹھے سنائے جائیں، پوری دنیا میں اس قسم کے طریقے سے فارن فنڈنگ کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں