وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی: وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اور حکومتی قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی

1856972
وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی: وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ضمنی الیکشن مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ، (ن) لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، عمران نیازی گمراہ اور سازشی شخص ہے، جب عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے تو کہتے ہیں کہ ملک ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا، یہ ایک سازشی اور ذہنی مریض ہے،جھوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اور حکومتی قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی،ضمنی الیکشن نہایت پر امن اور شفاف طور پر منعقد ہوئے،ہم نے ہار تسلیم کر کے نئی روایت رکھی، یہی جمہوریت کا حسن ہے،ضمنی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے غیر جانبداررہنا قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کی بنیاد پر وفاقی حکومت یا ملک میں سیاست کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ 2018 میں یہ نشستیں پی ٹی آئی یا آزاد امیدواروں کی تھیں، مسلم لیگ(ن)اور اتحادی جماعتوں نے پھر بھی 5 سیٹوں پر فتح حاصل کی ،پنجاب کے ضمنی الیکشن مقبولیت کا پیمانہ ہر گز نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان سازش کے تحت اقتدار میں آیا،

انہوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئی بھی جماعت ہو جمہوریت پر شب خون مارنا نہیں چاہیے ،فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت نہیں ہونے چاہیے ،عمران خان اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ،جب بھی عدالتوں سے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آتا ہے ،پی ٹی آئی والے اس کوٹارگٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جھوٹ اور سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا،تمام صوبائی حکومتوں کو حق حاصل ہے کہ اپنی مدت پوری کریں، نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے نہیں ہونی چاہیے ،برسوں سے زیر التوار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جا نا چاہیے ،ہمارا ووٹ بنک ہمارے ساتھ ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شخص آئین سے چھیڑ چھاڑکرنا چاہتا ہے،63 اے پر ہمارے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کا فیصلہ مجبوری میں کیایہ کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے ،ملک کو بچانے اور دیوالہ ہونے سے بچانے کے لیے اس مشکل ٹاسک کو لیا۔



متعللقہ خبریں