کراچی میں عید کے دوسرے روز شدید بارشوں نے زندگی اجیرن بنا دی

مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہری کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم رہے

1854593
کراچی میں عید کے دوسرے روز شدید بارشوں نے زندگی اجیرن بنا دی

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہری کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم رہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مختلف واقعات میں 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے اور ایک آدمی کی موت دیوار گرنے کے سبب ہوئی، مزید تفتیش ابھی جاری ہیں۔ اس طرح یکم جون سے ابتک  وقفوں کے ساتھ جاری مون سون  بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 115 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قومی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق کراچی میں  تیز بارشوں اور طوفان نے روزہ مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر آنے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ جگہوں پر پانی کی سطح گاڑیوں کے اوپر بلند ہوئی اور کچھ لوگوں نے ربٹر کی کشتیوں کے ذریعے اپنے گھروں کو پہنچنے کی کوشش کی۔

وزارت ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون کی بارشوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فوج اور رینجرزکو  بھی کراچی میں جاری امدادی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں