آئی ایم ایف تمام شرائط منواکر بھی ابھی تک قرضے کی قسط جاری کرنے سے ہچکچارہی ہے: رانا ثنااللہ

فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معشیت کے لحاظ سے مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بہتری کی طرف جا ر

1854254
آئی ایم ایف تمام شرائط منواکر بھی ابھی تک قرضے کی قسط جاری  کرنے سے ہچکچارہی ہے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہمیں تگنی کا ناچ نچانے کے باوجود قرض کے لیے قسط جاری نہیں کی۔

فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معشیت کے لحاظ سے مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، پونےچار سال تک یہ نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے بڑا اچھا علاج کیا، اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹھہر نہیں سکا، اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ایسا ٹولہ جو ملک کی تباہی کیلئے آیا تھا اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کی ہم نے وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے، آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کر دے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں