صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں سے بیراجوں میں شگاف پڑ گئے

روزنام ڈان نے اپنی خبر میں دعوی کیا ہے کہ  ٹوبہ اچک زئی   میں 4 بیراج  ٹوٹ  گئے ہیں

1854187
صوبہ بلوچستان میں شدید  بارشوں سے بیراجوں میں شگاف پڑ گئے

پاکستان  کے صوبہ  بلوچستان  میں 6 دنوں سے جاری  موسلا دھار بارشوں کے باعث  10 بیراجوں میں  وسیع   پیمانے کے شگاف  پڑ گئے ہیں۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق  حکام نے  شدید بارشوں کے  باعث   صوبے بھر میں  10 بیراجوں میں شگاف پڑنے  کی  اطلاع دیتے ہوئے عوام سے  ان  بیراجوں  سے دور رہنے  کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان عبدل القدس بزنجو نے    تمام تر ڈیمز کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے   کی ہدایت کی ہے  اور ٹیکنکل سٹاف کو  جانچ پڑتال کے لیے  دیگر   بیراجوں کو روانہ کیا ہے۔

روزنام ڈان نے اپنی خبر میں دعوی کیا ہے کہ  ٹوبہ اچک زئی   میں 4 بیراج  ٹوٹ  گئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 700 سے زائد مکانات اور متعدد پل  منہدم ہو گئے ، اور سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں