بلوچستان میں شدید بارشیں،23 افراد ہلاک

بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے

1852667
بلوچستان میں شدید بارشیں،23 افراد ہلاک

بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

صوبائی ادارہ برائے قدرتی آفات  نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ میں خنسوب کے علاقے میں سیلابی ریلہ 4 افراد کو بہا کر لے گیا۔

پی ڈی ایم اے اہلکاروں نے چاروں افراد کی لاشیں سیلابی ریلے سے نکال لیں ہیں ،اہل علاقہ کے مطابق خسنوب خودیزئی میں بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب دکی میں لورالائی پٹھان کوٹ کے علاقے میں سیلابی ریلے سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

 دونوں بچے کل رات سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جبکہ  رباط ندی میں سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے کلی دکی بیراج بھر گیا ہے۔

بارش سے تمبو اور کنل سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کوہلو سمیت مختلف شہروں میں کچی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر عارف علوی نے طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی

 



متعللقہ خبریں