صدر عارف علوی کو ترکی کے سفیر سمیت 5 دیگر ممالک کے سفیروں نے اسنادِ سفارت پیش کیں

بعد ازاں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز، یورپی یونین کی سفیر رینا کوئینکا، سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیقی اور بھوٹان کے غیر مقیم سفیر رنچن کوئنسائل نے صدر سے الگ الگ ملاقات کی

1850931
صدر عارف علوی  کو ترکی کے سفیر سمیت 5 دیگر ممالک کے سفیروں نے اسنادِ سفارت پیش کیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو امریکہ، ترکی ، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں نے ایوان صدر میں اسناد سفارت پیش کردیں۔

 بعد ازاں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز، یورپی یونین کی سفیر رینا کوئینکا، سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیقی اور بھوٹان کے غیر مقیم سفیر رنچن کوئنسائل نے صدر سے الگ الگ ملاقات کی ۔

صدر مملکت سے ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان کشمیر، شمالی قبرص، اسلامو فوبیا اور افغانستان سمیت اہم مسائل پر ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ رواں برس 30 نومبر کو شایان شان طریقے سے منائیں گے،

پاکستان ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سفراءمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں