پاکستان رابطے،خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے چین کیساتھ قریبی تعاون پر تیار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے یہ بات جمعرات کےر وز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفترکے رکن اورخارجہ امورکمیشن کے ڈائریکٹر YANG JIECHI کے ساتھ ملاقات میں کہی

1850452
پاکستان رابطے،خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے چین کیساتھ قریبی تعاون پر تیار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان رابطے خوشحالی اورعوام کی بہتری کی مشترکہ سوچ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے چین کے ساتھ قریبی کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کےر وز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفترکے رکن اورخارجہ امورکمیشن کے ڈائریکٹر YANG JIECHI کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مقابلہ جاتی مراعات اعلی معیار کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق رہنمائوں کے اتفاق رائے پرعملدرآمد کی رفتارتیز کرنے کیلئے ڈائریکٹر YANG کے دورے کو اہم قراردیا۔

انہوں نے کورنا وائرس کی لاکھوں خوراکیں اورحفاظتی وطبی آلات کی فراہمی سے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلائو کو روکنے میں پاکستان کی حمایت اور مدد پرچین کا شکریہ ادا کیا ۔شہبازشریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی رفتار اور تکمیل کا عمل تیز کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے، بابو سرٹنل اور کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ سمیت دوسرے اہم منصوبوں کیلئے انتہائی اہمیت دینے پربھی زوردیا۔



متعللقہ خبریں