پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاچاجی کی پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات

پاکستان کے  دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ترکی کے نامزد  سفیر  مہمت پاچاجی سے گفتگو کرتےہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا

1849388
پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاچاجی کی پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات

ترکی کے پاکستان میں نامزد سفیر  مہمت پاچاجی نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے منگل کو وزارتِ خارجہ میں  ملاقات کی ہے ۔

پاکستان کے  دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ترکی کے نامزد  سفیر  مہمت پاچاجی سے گفتگو کرتےہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکی کے کامیاب ساتویں ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ملکوں کی سٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں