ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا

1848328
ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے،دہشت گردی کے خلاف بیانیہ پر پوری قوم متفق ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،

وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیاجائے گا جو گزشتہ چار سال میں موجود نہیں تھا،گزشتہ چار سال میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کا کردار نظر انداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے امن وامان کا یقینی ہونا ایک بنیادی تقاضا ہے۔



متعللقہ خبریں