خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں، جو ہماری اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

1844185
خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں،ماضی میں سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی گئی یہ مجرمانہ فعل ہے۔ اب ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ۔ توجہ، کارکردگی اور عملدرآمد ہماری ترقیاتی پالیسی کے اصول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں، جو ہماری اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رشکئی کے دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار کا معائنہ کیا اور کوآرڈینیشن میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔‏وزیراعظم نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے دورے کے دوران اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی.‏

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال , وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود ، وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز ساجد طوری, وزیراعظم کے مشیر امیر مقام, پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور چینی کمپنیوں کے نمائندگان اوراعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی،‏اجلاس کو رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔



متعللقہ خبریں