وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا

1842825
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ، جس کے بعد بلاول زرداری مشہد بھی جائیں گے، جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔

گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دورۂ روس کو تحریکِ عدم اعتماد سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے۔

بلاول بھٹو نے روس یوکرین جنگ پر پالیسی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران حکومت کی پالیسی کےتحت ہماری حکومت بھی یوکرین روس جنگ میں نیوٹرل ہے، ہم کل بھی نیوٹرل تھےآج بھی نیوٹرل ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ جنگ جلدختم ہو۔

دورہ ایران کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا ایران گیس پائپ لائن پرپیش رفت کی کوشش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں