عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھےگرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائے گا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہےمیں ایسےڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا

1838617
عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھےگرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائے گا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہےمیں ایسےڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کےلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہو گی معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کرےگی گرفتارکیاگیاتوملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔

کورکمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر کی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا اسلام آباد:تمام تنظیمی کمیٹیاں کسی بھی کال کیلئے الرٹ پررہیں گی اور 7 دن کے اندر تنظیموں کی رپورٹ عمران خان کودی جائےگی۔

کور کمیٹی نے پنجاب کی 20 نشستوں پر الیکشن میں بھرپور تیاری سےلڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کامقابلہ میدان میں کریں گے۔



متعللقہ خبریں