اسلام آباد لانگ مارچ: حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرلی

حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹی فیکشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے طلب کی گئی۔ ہے

1832576
اسلام آباد لانگ مارچ: حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرلی

حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے  لانگ مارچ  کی وجہ سےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج  کو طلب کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹی فیکشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے طلب کی گئی۔ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور اب وہ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔

قبل ازیں پنجاب پہنچنے پر عمران خان نے کہا تھا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں، اب اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ سرکار کا جبر و فسطایت کا کوئی حربہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ، نہ ہی یہ ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں لوگ باہر نکلیں، یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، میں اسلام آباد پہنچ رہا ہوں، سب کو پیغام دیں کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں