پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ععمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کس تاریخ کو لانگ مارچ ہوگا فیصلہ کرلیا ہے، اس مارچ میں شرکت کیلئے صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام سمیت ہر شعبے کو دعوت دیتا ہوں

1830429
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ععمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کس تاریخ کو لانگ مارچ ہوگا فیصلہ کرلیا ہے، اس مارچ میں شرکت کیلئے صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام سمیت ہر شعبے کو دعوت دیتا ہوں، یہ چور حکومت میں رہے تو سمجھ جائیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم طاقتور مجرموں کو سزا نہیں دیتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، قوم کے اندر انصاف، قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرتی، 25 تاریخ کو اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر ملوں گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلی تحلیل کرو، ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، اگر پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے انٹرنیٹ 2 دن پہلے بند ہوجائے گا، جبکہ پیٹرول، ڈیزل بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں، شہری پیٹرول اور ڈیزل کی بھی پہلے سے تیاری کرلیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کیخلاف امریکا سے رجیم چینج کی سازش ہوئی، رجیم چینج کیلئے لوکل لوگوں کو ساتھ ملایا، کرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملا کر سازش کی گئی، پچھلے 8 ماہ میں یہ سازش شروع ہوئی جس کا علم جون 2021 میں ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ رجیم چینج کی سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم کامیاب نہ ہوسکے، 7 مارچ کو امریکا کی جانب سے واضح دھمکی دی گئی، امریکا کو پتہ تھا کہ کس نے حکومت میں آنا ہے، تحریک عدم اعتماد اگلے ہی دن ٹیبل کردی گئی، ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفر ہوئی کہ پارٹی چھوڑ دیں، سازش کے تحت میڈیا پر بھی ہمارے خلاف مہم چلائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سازش میرے نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف ہوئی ہے، 60 کی دہائی کے بعد پہلی بار انڈسٹریز اوپر جانا شروع ہوئیں، کسانوں کو پہلی بار شوگر مافیا سے پورا پیسہ دیا، ریکارڈ فصلوں کی پیداوار ہوئی، آئی ٹی ایکسپورٹ 75 فیصد کی مناسبت سے آگے بڑھ رہی تھیں، ملک ہر طرف سے آگے بڑھ رہا تھا، کیونکہ میں ملک سے نہیں بھاگ رہا تھا، نہ منی لانڈرنگ نہ جائیداد بنارہا تھا، کیا وجہ تھی کہ سازش کےتحت ہماری حکومت کو ہٹایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم معیشت کو بحران سے نکال رہے تھے تو کورونا آگیا، دنیا مثال دیتی ہے کہ پاکستان کامیابی سے کورونا سے باہر نکلا، کورونا صورتحال میں بھارت، یورپ اور امریکا کے حالات برے تھے، ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی کورونا سے بچایا، گروتھ ریٹ کو ہم 6 فیصد پر لیکر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تجربہ معیشت میں نظر آگیا، روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ گرگیا، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور اب مزید مہنگائی ہونی ہے،  آج انکے پاس نہ کوئی پلان ہے، یہ فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں، باہر سے بیٹھ کر مفرور سزا یافتہ ان کو مشورے دے رہا ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے۔



متعللقہ خبریں