مہنگائی کرنے سے بہتر ہے حکومت ہی چھوڑ دی جائے : مریم نواز

رہنما مسلم لیگ ن نےکہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہےکہ ایک کھلنڈرے،اناڑی، نا اہل اورنا لائق کو22 کروڑعوام پرمسلط کردیا گیا، ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹرپر چلی گئی، ساڑھے تین سال میں ایک اینٹ لگائے بغیر پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا

1829383
مہنگائی  کرنے سے بہتر ہے حکومت ہی چھوڑ دی جائے : مریم نواز

سرگودھا میں مریم نواز نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، ایسی حکومت کو، عمران خان جیسی حکومت کو جہاں روز لوگوں پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے، مہنگائی کی قیامت ٹوٹے، اس حکومت کو خیرباد کہنا بہتر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو خیرباد کہہ دو اور عوام کے میدان میں آجاؤ اور مقابلہ کرلو۔

مریم نواز نے پھر سوال کیا کہ اگر نواز شریف آپ کے لیے یہ حکومت چھوڑتا ہے تو کیا آپ آئندہ 5 سال کے لیے اس کو دو تہائی اکثریت دو گے؟

انہوں نے کہا کہ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے، کہا جاتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف سے کہا جارہا ہے واپس آجاؤ، نواز شریف نے ضرب عضب اور رد الفساد لڑی، سیکیورٹی فورسز سے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ایک کھلنڈرے، اناڑی، نا اہل اور نا لائق کو 22 کروڑ عوام پر مسلط کردیا گیا، ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی، ساڑھے تین سال میں ایک اینٹ لگائے بغیر پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

 مریم نواز نے کہا کہ چار سال میں پاکستان کو تباہ کرنے والا پوچھتا ہے چار ہفتوں میں شہباز شریف نے کیا کیا؟ چار ہفتوں سے شہباز شریف کی حکومت ہے، نالائق 40 تقریریں کرچکا لیکن ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکا، ازل کے جھوٹے نے 35 پنکچر کا ڈراما لا کر ثبوت نہیں دیا، جھوٹے نے جعلی خط اور غیر ملکی سازش کا ڈراما کیا، ثبوت نہیں دیا، جھوٹے نے قتل کرنے کی سازش کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا، جھوٹے خان کے پاس اپنے کسی ڈرامے کے ثبوت نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ  عمران خان ایک فتنے کا نام ہے،اسےروکنا چاہیے،پرورش نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کی آستین میں چھپے فتنے کا نام عمران خان ہے، عمران خان فتنے کو جس نے دودھ پلایا اسے ہی ڈس لیا، عمران خان وہ ناسور ہے جس کا دوسرا نام پاکستان کی تباہی ہے، جب تک عمران جیسا فتنہ ہے،خون سے لکھ کردیتی ہوں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، اس وقت سے ڈرو جب پنجاب کی ماؤں، بیٹیوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں گے۔



متعللقہ خبریں