پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں،پارہ 51 ڈگری تک چلا گیا

گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیر آباد اور جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موئن جو دڑو اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا

1827018
پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں،پارہ 51 ڈگری تک چلا گیا

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے۔

تاہم آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیر آباد اور جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موئن جو دڑو اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں سال کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں