میران شاہ میں دھماکہ،3 بچوں سمیت3 حفاظتی اہلکار شہید
ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 حفاظتی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 حفاظتی اہلکار اور 3 بچے شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 حفاظتی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔
حفاظتی اہلکاروں کے علاوہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے حفاظتی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب 4، 8 اور 11 سال ہیں۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں تحریک طالبان پاکستان سرگرم ہے۔
متعللقہ خبریں

پاکستان: مسافر بس وادی میں جا گری، 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی
صوبہ بلوچستان میں مسافر بس وادی میں جا گری، حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں

امپورٹڈ حکومت ناقابل قبول ہے، قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں ہیں: عمران خان
شریف اور بھٹو خاندان غلام ہیں، یہ خاندان ملک کی خراب اقتصادی صورتحال کے ذمہ دار ہیں: عمران خان