امریکی وزیر خارجہ انھونی بلنکن کا پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ن امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ سمیت باہمی احترام  کی بنیادوں پر  آگے بڑھنے پر اتفاق

1823345
امریکی وزیر خارجہ انھونی بلنکن کا پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی  وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری  کو  ٹیلی فون   پر وزارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا وزیرخارجہ کا قلم دان  سنبھالنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں اس  ٹیلی فونک رابطے کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز  ہو گیا ہے۔

امریکی وزیر  نے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ سمیت باہمی احترام  کی بنیادوں پر  آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی کی۔ وزارتِ خارجہ کے  حلقوں کے مطابق یہ   رابطہ  بروز جمعہ سر انجام پایا ہے۔



متعللقہ خبریں