وزیر اعظم قومی اسمبلی کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے

وزیراعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے

1794316
وزیر اعظم قومی اسمبلی کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں  سر انجام دیں گے

تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو روز میں کئی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو دن ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ملاقات کرنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی۔



متعللقہ خبریں