کاروبار اور صنعت میں جدت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی

1792203
کاروبار اور صنعت میں جدت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے کاروبار اور صنعت میں جدت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کاروباری برادری معیشت کی ترقی اورلوگوں کو روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے، دنیا سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، حکومت نے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ مراعات دی ہیں جبکہ وہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کے شعبہ کو جتنی مراعات دی ہیں اتنی کسی اور شعبہ کو نہیں دی گئیں، آئی ٹی انڈسٹری کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ماضی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی تھی جسے موجودہ حکومت نے بحال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیومن ریسورس کی کمی نہیں ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے نتیجے میں ہمارے لوگوں کا روزگار بڑھے گا، حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی جانب راغب کررہی ہے اور اب تک اس پروگرام کے تحت 22 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔

صدر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ کاروبار اور صنعت میں جدیدیت پر سرمایہ کاری کریں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر فائدہ اٹھائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے، حکومت کی بہتر پالیسیوں کے باعث کسانوں کو اضافی 1100 سو ارب روپے منافع حاصل ہوا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت اور تاجر ملکر کام کررہے ہیں اور اس اقدام سے تجارت اور انڈسٹری کوبھی فائدہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں