وزیراعظم عمران خان کا پٹرول،ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان

آئندہ بجٹ تک بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا،مکانات کی تعمیر کیلئے 1400 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، ملک اور معیشت اب صحیح راستے پر چل پڑے ہیں

1787316
وزیراعظم عمران خان کا پٹرول،ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی لہر کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لٹر اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کم کرنے، مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کرنے، گھروں کی تعمیر، کسانوں اور کاروبار کیلئے 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے، انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 30 ہزار روپے وظیفے کی فراہمی، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری یا جوائنٹ وینچر کی صورت میں ٹیکس میں پانچ سال کی چھوٹ اور آئی ٹی سٹارٹ اپ پر 100 فیصد کیپٹل گین ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا،مکانات کی تعمیر کیلئے 1400 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، ملک اور معیشت اب صحیح راستے پر چل پڑے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکے چین اور روس کے حالیہ دوروں سے ملکی معیشت پر دورس اثرات مرتب ہوںگے۔

پیر کی شام قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم روس سے 20لاکھ ٹن گندم اور گیس درآمد کرینگے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کیلئے بہتر مفاہمت ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں آزادانہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی ایسی جماعت کو کبھی ووٹ نہ دیں جن کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث ہوں کیونکہ ایسی جماعتیں آزادانہ خارجہ پالیسی پرنہیں چل سکتیں۔



متعللقہ خبریں