بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے: وزارتِ خارجہ پاکستان

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کےتحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور علاقائی امن واستحکام کا حامی ہے

1786521
بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے: وزارتِ خارجہ  پاکستان

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کےتحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور علاقائی امن واستحکام کا حامی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کیخلاف پاکستان کے ردعمل کو3برس مکمل ہوگئے ہیں، بھارت نے 26 فروری 2019 کوپاکستانی حدود میں فضائی حملہ کیا تو بھارت کی اس مذموم کوشش کو ہماری بہادرمسلح افواج نےناکام بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کا تحفظ اورانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اگلے ہی دن 27 فروری 2019 کو پھر2بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی طیاروں کے دوبارہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے دونوں بھارتی طیاروں کو مارگرایا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کو آئندہ کسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر تنازع کےپرامن حل کےلیےاپنےعزم پرزوردیتےہیں۔



متعللقہ خبریں