عوام کوزیادہ سہولیات اورمعیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جائیں: عمران خان

وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز  لاہور میں ان سے ملاقات کی

1780004
عوام کوزیادہ سہولیات اورمعیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جائیں: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز  لاہور میں ان سے ملاقات کی۔عمران خان نے معاشرے میں لوگوں کے حقوق، زندگیوں اور املاک کے تحفظ اور تجاوزات، قبضہ مافیا اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں