صدر عارف علوی کا قانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور

منگل  کے روز  اسلام آباد میں وفاقی محتسب کے کردار کے بارے میں بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے قانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا

1779292
صدر عارف علوی کا قانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انتظامی ناانصافیوں کے خلاف دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسب کی رسائی بڑھانے پر زور دیاہے۔

منگل  کے روز  اسلام آباد میں وفاقی محتسب کے کردار کے بارے میں بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے قانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کی خاطر اسے مزید مضبوط اور موثر بنایا جاسکے۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ 2021 ء میں کرونا وبا کی مشکلات کے باوجود ایک لاکھ دس ہزار398 شکایات میں سے ایک لاکھ چھ ہزار سات سو بتیس کا ازالہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 42 ہزار آ ن لائن شکایات کا جائزہ لیا گیا جبکہ بانوے اعشاریہ سات فیصد کا ازالہ کیا گیا۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ اسلام آباد' لاہور' کراچی' ملتان' کوئٹہ' سیالکوٹ اور فیصل آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر و ن ونڈو سہولتی ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں