وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےتاجکستان،ازبکستان اورافریقی ملک ٹوگو کےوزرائےخارجہ کےساتھ ٹیلیفونک رابطے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے

1771210
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےتاجکستان،ازبکستان اورافریقی ملک ٹوگو کےوزرائےخارجہ کےساتھ ٹیلیفونک رابطے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں میں تیزی لاتے ہوئے پیرکو تاجکستان،ازبکستان اور افریقی ملک ٹوگو کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کے جلد انعقاد، قانونی و اقتصادی فریم ورک کو دوبارہ فعال بنانے پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے تاجک ہم منصب کو پاکستان کی “وژن سینٹرل ایشیا پالیسی” کے خدوخال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر اور نتیجہ خیز روابط ہماری سفارتی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کیلئے، دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر بات چیت کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا وزیر خارجہ نے فلیگ شپ، توانائی منصوبے CASA-1000 پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت عالمی اور علاقائی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افریقی ملک ٹوگو کے اپنے ہم منصب پروفیسر رابرٹ ڈسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔ٹوگو پارٹنرشپ ،مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کے مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں ،وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ٹوگو کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نےاو آئی سی،اے یو،یو این اور ایکو میں ٹوگو کی مثبت اور اہم شراکت کی تعریف کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، سفارتی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں