صدر عارف علوی کا ملکی تیزتر ترقی یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر زور

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل آئیڈیا بینک کے گرینڈ Finale سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً کرونا وائرس کے بعد آن لائن تعلیم ایک حقیقت بن چکی ہے اور ہمیں گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کے لئے اس سے استفادہ کرنا چاہئے

1769478
صدر عارف علوی کا ملکی تیزتر ترقی یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیزتر ترقی یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل آئیڈیا بینک کے گرینڈ Finale سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً کرونا وائرس کے بعد آن لائن تعلیم ایک حقیقت بن چکی ہے اور ہمیں گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کے لئے اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔

صدر نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے فیصلہ سازوں اور نوجوانوں کے درمیان جنریشن گیپ کم کرنے کی ضرورت ہے۔سائبر سکیورٹی کی بڑھتی ہوئی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دوہزار تیس تک سائبر سکیورٹی کے آٹھ کروڑ ماہرین کی ضرورت متوقع ہے اور اس حوالے سے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کارلائی جا سکتی ہیں۔

اس سے پہلے صدر نے قدرتی وسائل ،تعمیرات ، ای کامرس، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہترین خیالات فراہم کرنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔



متعللقہ خبریں