صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانے میں اہم کردار ادا کر ے گی : عمران خان

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک فیصلہ کن گھڑی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے بھی صحت عامہ کی وہی سہولتیں استعمال کریں گے

1768893
صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانے میں اہم کردار ادا کر ے گی : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانے میں اہم کردار ادا کر ے گی۔

 انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک فیصلہ کن گھڑی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے بھی صحت عامہ کی وہی سہولتیں استعمال کریں گے جو اس سے پہلے صرف اشرافیہ کیزیر استعمال تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی طرز پر پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئیغریبوں کی فلاح و بہبود اور قانون کی حکمرانی جیسے دو بڑے اصولوں کی پیروی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 450 ارب روپے کی خطیر رقم کے ساتھ سب سے بڑے صحت پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ قومی صحت سہولت پروگرام سے ملک میں صحت کا ایک نیا نظام تشکیل پائے گا، اس سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایک صحت مندانہ مقابلے کی فضا قائم ہوگی۔ صحت کارڈ کے ذریعے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر کے ہر خاندان کو سالانہ دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ملے گی جو سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مقررہ نجی ہسپتالوں سے بھی حاصل کی جاسکے گی۔



متعللقہ خبریں