حکومت ملک میں موثر نظام انصاف کویقینی بنارہی ہے: وزیراعظم عمران خان
بدھ کے روز اسلام آباد میں سول قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1908 کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ حکومت سوسال پرانے نظام میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہی ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں موثر نظام انصاف کویقینی بنارہی ہے اور ضروری اصلاحات کے ذریعے غریب عوام تک انصاف کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا ۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں سول قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1908 کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ حکومت سوسال پرانے نظام میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہی ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ عوام کو تیز رفتار اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس کو گزشتہ تین برس کے دوران اور مستقبل میں قانونی اصلاحات پرعمل درآمد کے بارے میں بتایاگیا ۔اجلاس کو پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا میں وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجراء اور بلوچستان میں وراثتی قانون لانے کیلئے جاری کوششوں کے بارے میں بھی بتایاگیا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان۔ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیاں
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں