عوامی نمائندے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے رابطے تیز کریں: وزیراعظم عمران خان
انہوں نے یہ بات ضلع کوہاٹ سے آزاد منتخب مقامی حکومتوں کے نمائندوں سے پیر کواسلام آباد میں ملاقا ت میں کہی۔اس موقع پر تحصیل لاچی کے نئے منتخب چیئرمین محمد احسان اور کوہاٹ سٹی کے مئیر شفیع اﷲ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا
1767603

وزیراعظم عمران خان نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام سے اپنے رابطے تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کا فوری ازالہ ہوسکے۔
انہوں نے یہ بات ضلع کوہاٹ سے آزاد منتخب مقامی حکومتوں کے نمائندوں سے پیر کواسلام آباد میں ملاقا ت میں کہی۔اس موقع پر تحصیل لاچی کے نئے منتخب چیئرمین محمد احسان اور کوہاٹ سٹی کے مئیر شفیع اﷲ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا ۔
اپنی جماعت میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریںگے۔