پاکستان احساس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہا ہے: صدر عارف علوی

چین کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد افغانستان کو دوبارہ تنہا ہونے اوراس کے مالیاتی اوربینکنگ کے شعبے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے

1763449
پاکستان احساس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہا ہے: صدر  عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان اورچین مسلسل دنیامیں امن کی بات کررہے ہیں اوردنیا کے پائیدارامن کے لئے کوشاں ہیں۔

چین کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد افغانستان کو دوبارہ تنہا ہونے اوراس کے مالیاتی اوربینکنگ کے شعبے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت اب تک اٹھائیس ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چوبیس ارب ڈالر کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صحت اورتعلیم کے ڈھانچے کومضبوط بناکرملک سے غربت کاخاتمہ کیاجاسکتا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے مختلف اقدامات کررہاہے جن میں احساس پروگرام بھی شامل ہے۔

صدر نے دونوں حکومتوں پرزوردیاکہ چین سے گوادراورگوادر سے چین اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے مزیدکوششیں کریں۔آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ڈاکٹرعار ف علوی نے کہاکہ سائبرسیکیورٹی اور انسانی وسائل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں