پاکستان، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 4 فوجی جوان شہید

خفیہ اطلاع پر  حفاظتی قوتوں نے  ٹانک اور میر علی میں عسکری  کاروائی  کی

1755497
پاکستان، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 4 فوجی جوان شہید

پاک سیکیورٹی قوتوں کے  کے ٹانک اور میر علی میں آپریشنز کے دوران 4 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر  حفاظتی قوتوں نے  ٹانک میں عسکری  کاروائی  کی  جس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں  کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران فائرنگ تبادلے میں 4  فوجی جوان  جام شہادت نوش کر  گئے۔

اس دوران  ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گرد سے ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔



متعللقہ خبریں