سکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ اوربہترسڑکوں کی تعمیرسےگلگت بلتستان میں سیاحت کومزید فروغ ملے گا: عمران خان

جمعرات کو یہاں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سٹریٹیجک جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر نہیں اٹھایا جاتا

1748725
سکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ اوربہترسڑکوں کی تعمیرسےگلگت بلتستان میں سیاحت کومزید فروغ ملے گا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوربہتر سڑکوں کی تعمیر سےمقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کوسہولت ملنے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گااور علاقے میں اقتصادی خوشحالی آئے گی، پاکستان کی متنوع اور دلکش مقامات کی حامل سیاحت پاکستان کا اثاثہ بن سکتا ہے،سیاحت کے شعبہ میں گلگت بلتستان سے سالانہ 30 سے 40 ارب ڈالرحاصل کئے جاسکتے ہیں اور مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسرآئیں گے۔

جمعرات کو یہاں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سٹریٹیجک جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر نہیں اٹھایا جاتا۔

جب اقتدارسنبھالا تو اس وقت ہماری کوشش تھی کہ گلگت بلتستان، بلوچستان ، سابق فاٹا، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت دور درازاور پسماندہ علاقوں کو دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں۔ یہاں پر غربت کی نچلی لکیر سے لوگوں کو نکالیں کیونکہ جس معاشرے میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو یہ معاشی ناانصافی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سکردو میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ وقت ثابت کرے گاکہ سکردو کے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بننے سے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساری دنیا کے حسین مقامات دیکھے ہیں اور یقین سے کہہ سکتا ہو ں کہ دنیا کے سب سے خوبصورت پہاڑی سلسلے گلگت بلتسان میں ہیں ۔



متعللقہ خبریں