زرعی پیداواربڑھانےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے کیونکہ آبادی کی اکثریت اس پر انحصار کرتی ہے۔انہوں نے کہا زیادہ پیداوار سے برآمدات میں اضافہ ہو گا

1741210
زرعی پیداواربڑھانےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں ایگری موبائل ایپ کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں میں آگاہی سے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے کیونکہ آبادی کی اکثریت اس پر انحصار کرتی ہے۔انہوں نے کہا زیادہ پیداوار سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور یہ تبھی ممکن ہے جب کاشت کاری اور آبپاشی میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔



متعللقہ خبریں