پاک ۔ چین تعلقات ازل سے ابد تک جاری و ساری رہیں گے، عمران خان

خصوصی اقتصادی  علاقوں  میں چینی  سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر اس کے مشکور و ممنون ہیں

1736308
پاک ۔ چین تعلقات ازل سے ابد تک جاری و ساری رہیں گے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی کاروباری اداروں سے ترجیحی بنیادوں پر تعاون  کریں گے،ہم  خصوصی اقتصادی  علاقوں  میں چینی  سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر اس کے مشکور و ممنون ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے، پاکستان دونوں ممالک کے عوام میں استوار  گراں  قدر تعلقات کو سراہتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعت کاری کرنے  والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی  جائیں، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں، چینی مشہور موبائل ساز کمپنی اوپو Oppo پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگارہی ہے ، اووپو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے، اس سے نہ صرف اسمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور روزگار کے  نئے مواقع بھی سامنے آئیں گے۔

 



متعللقہ خبریں