افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی تعاون لازمی ہے، جنرل باجوہ

بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی

1736357
افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی تعاون لازمی  ہے، جنرل باجوہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مہمان ا سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی لازمی ہے۔
 

 



متعللقہ خبریں