وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس,انتخابی اصلاحات پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی

1733822
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس,انتخابی اصلاحات پر غور

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں انتخابی اصلاحات اوراتحادیوں کےتحفظات پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزرا اورسینئر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی قیادت ملکی پارلیمانی اورقومی امور سمیت اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پربھی مشاورت کرے گی جبکہ انتخابی اصلاحات،قانون سازی،قومی سطح کے معاملات پرحکمت عملی طے ہوگی۔

پارٹی قیادت پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی ، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات اور مطالبات پرغورکرےگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈاہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

خیال رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔



متعللقہ خبریں