پاکستان میں ڈینگی کا اثر بدستور برقرار

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 501 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات کے بعد صوبے میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 81 ہوگئی

1732071
پاکستان میں ڈینگی کا اثر بدستور برقرار

پاکستان بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔  اس وقت لاہور شہر ڈینگی سے  سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں  مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا  ہے۔

 ادھر خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 501 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات کے بعد صوبے میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 81 ہوگئی۔ صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 595 ہوگئی۔ لاہور میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 525 ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 19 مریض سامنے آئے ہیں ، ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 190 ہوگئی۔ ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی سے صورتحال بگڑنے لگی ہے، مزید 237 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 630 ہوگئی۔



متعللقہ خبریں