8 نومبر قاراباغ فتح کی مناسبت سے اسلام آباد میں "آذربائیجان یومِ فتح‘‘ استقبالیہ کا انعقاد

آذربائیجان کیآرمینیوں کے خلاف فتح  بین الاقوامی قانون اور انصاف کی فتح ہے

1731379
8 نومبر قاراباغ فتح کی مناسبت سے اسلام آباد میں "آذربائیجان یومِ فتح‘‘ استقبالیہ کا انعقاد

8 نومبر قاراباغ فتح کی مناسبت سے دارالحکومت اسلام آباد میں "آذربائیجان یومِ فتح‘‘ استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف ندیم رضا، اسلام آباد میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل، غیر ملکی مشن کے نمائندوں اور مہمانوں نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے 8 نومبر کو یوم فتح کے موقع پر ایک ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر ہزار فرہادوف نے یہاں اپنے بیان میں کہا کہ آذربائیجان کیآرمینیوں کے خلاف فتح  بین الاقوامی قانون اور انصاف کی فتح ہے اور اس فتح سے بین الاقوامی نظام کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہوا ہے۔

فرہادوف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان آذربائیجان کی حکومت اور عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انقرہ اور اسلام آباد باکو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، فرہادوف نے کہا کہ اس فتح کو حاصل کرنے میں یہ بہت اہم ہے۔

استقبالیہ کے موقع پر اسٹیج پر لگائی گئی اسکرینوں پر جہاں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے قاراباغ فتح کے بارے میں بیانات شامل تھے، وہیں ترک، آذربائیجان اور پاکستانی افواج کی مشترکہ مشقوں کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں