وزیر اعظم عمران خان کو کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ رپورٹ پیش

یوتھ انٹرپرینیور سکیم کے تحت 23 ارب روپے مالیت کے 16 ہزار 617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں

1730198
وزیر اعظم عمران خان کو کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ رپورٹ پیش

وزیراعظم عمران خان کے  معاون خصوصی عثمان ڈار نے عمران خان کو کامیاب جوان پروگرام کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم کے تحت 23 ارب روپے مالیت کے 16 ہزار 617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں، نوجوانوں کو اب تک 4.7 بلین روپے کی لاگت سے ایک لاکھ ایک ہزار 447 سکل اسکالرشپ دیئے گئے ہیں۔

اس دوران  وزیراعظم  نے بتایا  کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے، ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کو ملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے بھر پور محنت  کر رہے ہیں، تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں، ہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں بروئے کار لائے جانے  پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں موثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی  ہدایت کی تاکہ انہیں اعلیٰ مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

 



متعللقہ خبریں