کالعدم تنظیم اور تاجران کے دھرنوں پر حکومت کا جائزاتی اجلاس

کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور

1725270
کالعدم تنظیم  اور تاجران کے دھرنوں پر حکومت کا جائزاتی اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیر اعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے حکومت سے کئے معاہدے کے تحت شروع کیے گئے مارچ کو روکا ہوا ہے، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں