صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی ٹی۔20 میچ میں شاندارکامیابی پرپاکستانی ٹیم کومبارکباد

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی الگ الگ  ٹوِیٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پرمبارکباد دی ہے

1724170
صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی ٹی۔20 میچ میں شاندارکامیابی پرپاکستانی ٹیم کومبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے  ٹی ۔20 میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرین شرٹس مبارک ہو۔ صدر نے تعارفی کلمات میں کہا کہ گرین شرٹس نے مکمل صفایا کر دیا، 10 وکٹوں سے فتح پاکستان کے نام، قوم کو آپ پر فخر ہے،

ایک اچھا کھیل پیش کیا۔ صدر مملکت نے محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مکمل تسلط دیکھ کر کتنی خوشی ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم کو آپ پر ناز ہے ۔

اتوار کو قومی ٹیم کی کامیابی پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی ٹیم بالخصوص بابر اعظم کو مبارکباد ہو جنہوں نے پاکستان کی آگے بڑھ کر قیادت کی ۔

انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ ساتھ رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پوری قوم کو ٹیم پر فخر ہے ۔

 



متعللقہ خبریں