پاکستان میں ڈینگی موذی مرض ایک بار پھر جوبن پر

لاہور میں موذی وبا  سے مزید تین  مریض چل بس

1723864
پاکستان میں ڈینگی موذی مرض ایک بار پھر جوبن پر

پاکستان کے  مختلف شہروں میں ڈینگی دوبارہ سے  پھیلنے لگا۔ لاہور میں موذی وبا  سے مزید تین  مریض چل بسے۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ شہر اقتدار میں ایک دن میں 118 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 721 ہوچکی ہے۔ شہر میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں 79 جبکہ شہری علاقوں میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک ہزار 668 اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 53 ہو چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ صوبے میں مزید 179افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 851 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 179 نئے کیس سامنے آئے، جس سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 851 ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں