کوئٹہ، مستونگ میں فوجی کاروائی کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل

انسداد دہشت گرد ٹیم نے روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی

1723812
کوئٹہ،  مستونگ میں  فوجی کاروائی کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 شعبہانسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کا تعین کیے جانے پر کاروائی کی۔

آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔

اعلامیہ میں  ان دہشت گردوں کا کس تنظیم سے تعلق ہونے کے  بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں کل ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے  ہوا میں اڑائے گئے بم   کے پھٹنے سے 2 فوجی  شہید ہو گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں