وزیراعظم عمران خان کی کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

وزیر اعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کنال کا Lift Cum Gravityمنصوبہ کی تعمیرجنوبی خیبرپختونخوا کے وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے قسمت بدلنے کا ایک حقیقی منصوبہ ثابت ہو گا

1723339
وزیراعظم  عمران خان  کی کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکا م کو کارپو ریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے مو ثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا خصوصاًچشمہ رائٹ بینک کنال کیلئے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کنال کا Lift Cum Gravityمنصوبہ کی تعمیرجنوبی خیبرپختونخوا کے وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے قسمت بدلنے کا ایک حقیقی منصوبہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے خیبرپختونخوا کی تین لاکھ ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو سکے گی ۔وزیر اعظم کہا کہ عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے علاقے کے وسیع قدرتی وسائل کی پوری استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔اُدھر خیبرپختونخوا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے سیاحت کے شعبے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں زیتون کی کاشت سے کسان خوش حال ہو ں گے اور ملک خوردنی تیل میں خود کفیل ہو گا۔



متعللقہ خبریں