پاک فوج مشکلات کے باوجود وطن عزیز کے دفاع کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

وہ بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی اور آسرانی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیوں کے جائزہ کے دورا ن فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے

1723367
پاک فوج مشکلات کے باوجود وطن عزیز کے دفاع کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات کے باوجود وطن عزیز کی علاقائی سا لمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

وہ بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی اور آسرانی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیوں کے جائزہ کے دورا ن فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

بری فوج کے سربراہ نے دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ابھر نے والے چیلنجوں اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقی تربیت کی ضرورت پر زوردیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروںسے فائرنگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھااور فارمیشن کی تربیت اور پیشہ وارانہ تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔



متعللقہ خبریں