صدر عارف علوی کاعصر حاضر کی ضروریات کے مطابق تعلیم یافتہ،ہنر افراد تیارکرنے پر زور

انہوں نے ان خیالات کااظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا

1722669
صدر عارف علوی کاعصر حاضر کی ضروریات کے مطابق تعلیم یافتہ،ہنر افراد تیارکرنے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عصر حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم یافتہ اور ماہر ہنر مند افراد تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کہ صنعتی روابط قائم کریں اور بہترین غیرملکی یونیورسٹیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیاجائے۔

انہوں نے یونیورسٹی حکام کو ہدایت کی کہ خصوصی طلبہ کے حوالے سے اعلی تعلیمی کمیشن کی پالیسی کو نافذ کیاجائے جس کے تحت خصوصی صلاحیتوں کے حامل طلبہ اور خواتین کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ طلبہ تعلیمی اخراجات ، ہاسٹل کی فیس اور دیگر اخراجات مکمل معاف کردئیے جائیںگے۔

صدر عارف علوی نے یونیورسٹی حکام پر زوردیا کہ اپنا نصب العین جدید بنیادوں پر استوار کرکے اہداف کے حصول کیلئے وقت کی حد مقرر کریں۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سائبر سیکورٹی کے شعبے پر توجہ مرکوز کرکے ملکی ضروریات کو ترجیح دینی چاہیے ۔



متعللقہ خبریں